7 جون 2014 - 16:33
افغانستان، پاکستانی فضائی حملوں کو روکنے کے لیے مکمل آمادہ

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج، پاکستان کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے ملک کے صدر حامد کرزئی نے ہدایات جاری کردی ہیں اور افغانستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف اس وقت مکمل آمادہ ہیں۔ظاہر عظیمی نے افغانستان پر جارحیت بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی طریقوں سے حملے بند کرانے کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔ اس ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے حملوں کے سلسلے میں مختلف آپشنز موجود ہیں جن میں حملوں کا جواب دینا بھی شامل ہے۔ گذشتہ ہفتے کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ پر پاکستان سے بارہا ہوائي اور راکٹ حملے ہوئے ہیں جس پر افغانستان نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز